لاپتہ طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے،ملائیشین وزیرٹرانسپورٹ،ملبے کے مزید 122 ٹکڑے دیکھے گئے ہیں جن تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں،حشام الدین کی میڈیاسے بات چیت

بدھ 26 مارچ 2014 22:44

لاپتہ طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے،ملائیشین وزیرٹرانسپورٹ،ملبے کے ..

کوالالمپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) ملائیشیا کے وزیر ٹرانسپورٹ حشام الدین نے کہا ہے کہ بحرِ ہند کے جنوبی حصے میں جہاں ملائیشیا کی فضائی کمپنی کے لاپتہ طیارے کے ملبے کی تلاش جاری ہے وہاں طیارے کے ممکنہ ملبے کے مزید 122 ٹکڑے دیکھے گئے ہیں جن تک پہنچنے کی کوششیں جاری ہیں،غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئیے حشام الدین نے بتایا کہ طیارے کیممکنہ ملبے کی تصاویر 23 مارچ کو بنائی گئی تھیں۔

(جاری ہے)

ان ٹکڑوں میں سے بعض کی لمبائی75 فٹ تک ہے،ملائیشین وزیر نے کہا کہ سیٹیلائٹ سیدیکھے جانے والے یہ ٹکرے چمکدار ہیں جس سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ وہ دھات کے بنے ہوئے ہیں،وزیر ٹرانسپورٹ حشام الدین نے کہا کہ لاپتہ طیارے کے ممکنہ ٹکڑے پرتھ سے 2557 کلومیٹر دور سمندر کے دور افتادہ حصے کے 400 مربع کلو میٹر کے علاقے میں دیکھے گئے ہیں،انھوں نے کہا کہ یہ تمام معلومات آسٹریلیا میں قائم ریسکیو سینٹر کے حوالے کردی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :