افغانستان کاکابل کے سرینا ہوٹل حملے میں پاکستانی اداروں اور سفارتکاروں کوملوث قراردینے کا الزام بے بنیاد ہے ،ترجمان دفتر خارجہ

بدھ 26 مارچ 2014 22:41

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) افغانستان کاکابل کے سرینا ہوٹل حملے میں پاکستانی اداروں اور سفارتکاروں کوملوث قراردینے کا الزام بے بنیاد ہے ۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ نے پاکستان نے کابل میں سرینا ہوٹل حملے میں پاکستانی اداروں اور سفارتکاروں کے ملوث قرار دینے کی کوشش کے حوالے سے افغان انتظامیہ کے حالیہ الزامات کوایکبارپھر بے بنیاد قرار دیا ہے ۔بدھ کو ترجمان دفترخارجہ نے ایک سوال کے جواب میں کہا ہے کہ پاکستان کی خواہش رہی ہے کہ افغانستان سے مثبت اور مشترکہ مفادات پر مبنی باہمی تعلقات استوار ہوں ۔پاکستان افغانستان میں آزادانہ اور شفاف انتخابات کے انعقاد کیلئے اقدامات کی پرزور حمایت کرتا ہے۔

متعلقہ عنوان :