کراچی سمیت سندھ بھر میں سی این جی اسٹیشنز 2روز کے لیے بند کردیئے گئے

بدھ 26 مارچ 2014 22:21

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) سوئی سدرن گیس کمپنی نے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز معمول کے شیڈول سے ہٹ کر 2 روز کے لئے بند کرنے کا حکم دیا ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا کہنا ہے کہ سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے قادر پور گیس فیلڈ سے گیس کی فراہمی کم ہونے کے باعث معمول کے شیڈول سے ہٹ کر 24 گھنٹوں کے بجائے 48 گھنٹوں کے لئے کراچی سمیت سندھ بھر کے سی این جی اسٹیشنز بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

اب کراچی سمیت صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز جمعرات کے بجائے جمعہ کی صبح 8 بجے کھلیں گے۔سی این جی ایسوسی ایشن حکام کا کہنا تھا کہ جمعہ کو صوبے بھر کے سی این جی اسٹیشنز معمول کے مطابق بند ہونا تھے لیکن سوئی سدرن کمپنی کی جانب سے شیڈول میں ردوبدل کے بعد اب تمام فلنگ اسٹیشنز جمعہ کے روز بھی کھلے رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :