لیہ: غربت سے تنگ ماں نے دو بیٹیوں کو ابدی نیند سلا دی

بدھ 26 مارچ 2014 22:21

لیہ: غربت سے تنگ ماں نے دو بیٹیوں کو ابدی نیند سلا دی

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) لیہ میں ماں نے غربت سے تنگ آ کر دو بیٹیوں کو زہر دے کر قتل کر دیا۔ اولاد کی جان لینے کے بعد خاتون نے خودکشی کی کوشش کی لیکن اسے بچا لیا گیا۔ غربت نے ایک اور خاندان اجاڑ دیا۔ ماں نے پہلے اپنی ممتا کو مارا اور پھر اپنی پھول سی بچیوں کو زہر دے کر موت کی نیند سلا دیا۔ یہ ہولناک واقعہ لیہ کے علاقے اڈا ریاض آباد میں پیش آیا جہاں بلقیس نامی خاتون نے چار سال کی مقدس اور دو سالہ عشرت کو زہریلی دوا پلا دی۔

(جاری ہے)

بچیوں کی موت کے بعد خاتون نے خود کشی کی کوشش کی لیکن اسے بچا لیا گیا۔

تھانہ کوٹ سلطان میں بلقیس کے خلاف بیٹیوں کے قتل اور اقدام خودکشی کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسپتال میں زیرعلاج بلقیس کا کہنا ہے کہ اس کا شرابی شوہر اسے بدکاری پر مجبور کرتا ہے جس پر اس نے یہ انتہائی قدم اٹھایا ۔ لیہ سے پہلے ایسا ہی ایک سانحہ کچھ روز پہلے لاہور میں بھی پیش آ چکا ہے جب جوہر ٹاؤن میں شوہر سے نالاں خاتون نے اپنی بیٹی اور شیر خوار بیٹے کو قتل کر دیا تھا۔