وکلاء برداری غریب عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے اپنا کرداراداکریں،پرویزخٹک،پورے پاکستان کی نظریں ہم پر ہیں ،ہماری کامیابیوں نے عوام کی اُمیدوں میں اضافہ کر دیا ہے،سرکاری محکموں، تھانوں اور پٹوار خانوں کا قبلہ درست ہونے لگا ہے اب کوئی پٹواری، پولیس یا سرکاری اہلکار کسی سے رشوت نہیں لے سکتا،وزیراعلی خیبرپختونخوا کاانصاف لائزفورم سے گفتگو
بدھ 26 مارچ 2014 22:11
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) خیبرپختونخوا کے وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے انصاف لائیرز فورم پر زور دیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی کا تبدیلی کا ایجنڈا جلد پایہ تکمیل تک پہنچانے بالخصوص غریب عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی کیلئے صوبے بھر کے وکلاء کو فعال بنائیں اور مقررہ اہداف کے سو فیصد حصول میں عدلیہ اور حکومت دونوں کی مدد کریں اُنہوں نے کہا کہ پورے پاکستان کی نظریں ہم پر ہیں اور ہماری کامیابیوں نے عوام کی اُمیدوں میں اضافہ کر دیا ہے اُنہوں نے کہا کہ انصاف کی بالادستی کیلئے ہماری پارٹی امید کی کرن بن کر سامنے آئی ہے ماضی کے ظالم حکمرانوں نے اداروں پر عوامی اعتماد متزلزل کر دیا تھا اوراس کی بحالی کیلئے ہم آئے ہیں ہم اپنے انتخابی منشور پر سو فیصد عمل کریں گے اور صوبے میں مثبت تبدیلی کے ذریعے چہرے بدل بدل کر آنے والے منافق حکمرانوں کی عوام سے کی گئی زیادتیوں اور محرومیوں کا ازالہ کریں گے وہ سی ایم سیکرٹریٹ پشاور میں نوشہرہ اور تخت بھائی سے انصاف لائرز فورم کے عہدیداروں کے وفود سے باتیں کر رہے تھے جس نے بالترتیب ملک ابرار خان اور ایم پی اے افتخار مشوانی کی زیرقیادت ان سے ملاقات کی اور متعلقہ علاقوں کی وکلاء برادری کو درپیش مسائل سے انہیں اگاہ کیا وفود نے صوبائی حکومت کے تبدیلی کے ایجنڈے اور اُس پر عمل درآمد کے سلسلے میں اب تک ہونے والی پیش رفت کو سراہا جبکہ عوام کو فوری اور سستے انصاف کی فراہمی میں عدلیہ اور حکومت سے بھر پور تعاون کا یقین دلایا وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل کے چئیرمین حاجی دلروز خان، صوبائی سیکرٹری قانون محمد عارفین اور ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل ارشد جان بھی اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر تخت بھائی بار کے وکلاء نثار صافی، کمال خان، سید محمد، عرفان خٹک، مقدر خان، عثمان مومند، زاہد خان، سلمان اور ابوبکر ایڈوکیٹ نے اپنی دیگر پارٹیوں سے مستعفی ہو کر انصاف لائیرز فورم میں شمولیت کا اعلان کیا اور پی ٹی آئی کی مرکزی و صوبائی قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے تبدیلی کے ایجنڈے اور پارٹی کاز کیلئے ہر قسم کی قربانی کا عزم دہرایا وزیراعلیٰ نے کہا کہ کرپشن او ر منافقت سے پاک سیاست کی بدولت پی ٹی آئی پاکستان کی ہر دلعزیز جماعت بن چکی ہے اور اسکی مقبولیت میں روز افزوں اضافہ ہو رہا ہے اُنہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ کرپشن اور کمیشن ماضی کے حکمرانوں کے محبوب مشغلے بن چکے تھے جسے خون کے سرطان کی طرح معاشرے میں پھیلایا گیا مگر ہم نے ہر قیمت پر یہ جہاد کرنا اور غازی بننا ہے ہماری کوشش ہے کہ نظام کی تبدیلی کا عمل پائیدار اور خود کار بنایا جائے تاکہ عوام کو یقین ہو جائے کہ رشوت اور سفارش کے بغیر ہی انکے کام ہوجاتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں قانون سازی کے علاوہ عملی پیشرف بھی جاری ہے سرکاری محکموں، تھانوں اور پٹوار خانوں کا قبلہ درست ہونے لگا ہے اب کوئی پٹواری، پولیس یا سرکاری اہلکار کسی سے رشوت نہیں لے سکتاماضی میں کرپشن، اقربا پروری اور لاقانونیت کی انتہا ہو گئی تھی منافق حکمران اقتدار کے مزے اُڑانے کے بعد اپنے کرتوت بھول جاتے ہیں مگر عوام کو سب کچھ یاد رہتا ہے لوگوں کے شکوے تھے کہ کرپشن و کمیشن مافیا عروج پر ہے اور صوبہ شہر نا پرساں بن چکا ہے مگر آج ہماری حکومت میں سب معترف ہیں اورمجھے بھی بتاتے رہتے ہیں کہ اب خیبرپختونخوا میں حکومت صحیح معنوں میں نظر آنے لگی ہے اور عوام کے پوچھنے والے بھی آگئے ہیں ہم نے کرپشن اورا قرباء کے علاوہ سیاسی انتقام کا سلسلہ بھی ختم کر دیا حتیٰ کہ سابقہ حکومتوں میں بھرتیوں کو بھی نہیں چھیڑا ہماری حکومت میں جو اہل ہے کام کرے گا جبکہ نااہل کو چلتا کیا جائے گا چاہے وہ ہمارا اپنا چہیتا ہی کیوں نہ ہو وزیر اعلیٰ نے فورم کو وکلاء برادری کی فلاح و بہبود کیلئے فنڈز دینے کے مطالبے کو سختی سے رد کرتے ہوئے واضح کیا کہ پی ٹی آئی حکومت بار ایسوسی ایشنوں کو تو گرانٹ اور فنڈز دے سکتی ہے مگر اپنے کارکنوں کو نوازنے کی غلط روایت ہر گز زندہ نہیں ہونے دے گی ہم نے چہیتوں میں پلاٹ، پرمٹ اور فنڈز کی بندر بانٹ کی سیاست کو قصہ پارینہ بنا دیا ہے اور کارکن اس مشن میں ہمارا پورا ساتھ دیں صوبے میں نظام کی تبدیلی، بد عنوانی کے خاتمے،میرٹ، قانون وانصاف کی بالاد ستی اور لوگوں کو بہتر سماجی خدمات کی فراہمی کیلئے موجودہ صوبائی حکومت کی قانون سازی کا تذکر ہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ معلومات تک رسائی ، احتساب کمیشن ،نئے بلدیاتی نظام ، خدمات تک رسائی اور کانفلیکٹ آف انٹرسٹ کے قوانین ہماری کامیابیاں ہیں جن سے نچلی سطح پر عوام کو بااختیار بنانے، بدعنوانی کا خاتمہ کرنے ، شفافیت کو یقینی بنانے اور لوگوں کو بہتر خدمات کی فراہمی میں مدد ملے گی اُنہوں نے انصاف لائرز فورم کے ارکان پر زور دیا کہ وہ ان قوانین پر عملی پیشرفت کیلئے حکومت کو اپنے مفید مشورے دیں نیز اس طرح کی دوسری ناگزیر قانون سازی اور ان پر عمل درآمد میں حکومت کے ساتھ بھر پور تعاون کریں اُنہوں نے فورم کے کارکن وکلاء کو یہ بھی تاکید کی کہ وہ لوگوں کو مفت قانونی مشورے دینے کیلئے لیگل کیمپس لگانے کا اہتمام کریں اور عدالتوں میں غریب ، نادار اور مستحق لوگوں کو مفت قانونی معاونت فراہم کریں پرو یز خٹک نے وفود کی طرف سے پیش کردہ جائز مسائل و مطالبات کے ازالے کیلئے مو قع پر احکامات جاری کئے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
بی آر ٹی پشاور شدید مالی بحران کا شکار ۔ بی آر ٹی کا مالی خسارہ 5 ارب روپے سے تجاوز کر گیا
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
-
بچوں کے قتل اورخودکشی کی کوشش میں سزا پانیوالی خاتون کا دماغی معائنہ کروانے کا حکم
-
بختاوربھٹو بھی مریم نواز کی معترف
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
لاہور میں 50 مقامات پر مفت انٹرنیٹ سروس کا آغاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.