وزیر داخلہ نے حکومتی کمیٹی کا اجلاس کل طلب کر لیا ، طالبان کی سیاسی شوریٰ کی طرف سے پیش کردہ شرائط پر بات چیت کی جائے گی

بدھ 26 مارچ 2014 21:52

اسلام آباد (رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) طالبان کی سیاسی شوریٰ سے کامیاب ملاقات کے بعد وزیر داخلہ نے آئندہ کے لائحہ عمل کیلئے کل حکومتی کمیٹی کا اجلاس طلب کر لیا ہے ، اجلاس میں طالبان کی سیاسی شوریٰ کی طرف سے پیش کردہ شرائط اور قیدیوں کی رہائی کے حوالے سے بات چیت کی جائے گی ، اجلاس کے بعد اہم اعلانات متوقع ہے ، ذرائع کا کہناہے کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان مذاکرات کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی کوشش کر رہے ہیں اور اگر حکومت کی طرف سے طالبان کے مطالبات پر عملی اقدامات اُٹھائے گئے تو مذاکرات کا دوسرا دور ہفتے تک متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :