کیری لوگر بل کے تحت پاکستان کو ملنے والی امداد میں کٹوتی
بدھ 26 مارچ 2014 21:40
واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) امریکی کانگریس نے پاکستان کو دی جانے والی سالانہ 1.5 ارب ڈالر کی امداد میں سے 10 ملین ڈالر کی کٹوتی کر دی۔ کمیٹی نے یوکرائن کے لئے نئے مالیاتی معاونت بل کی منظوری دے دی۔ بل مزید کارروائی کیلئے ایوان نمائندگان کو بھیجا جائے گا۔ امریکہ نے یوکرائن کی مالی مدد کیلئے پاکستان کو دی جانے والی سالانہ 1.5 ارب ڈالر کی امداد میں سے 10 ملین ڈالر کی کٹوتی کر دی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی کانگریس کی کمیٹی نے یوکرائن کے لئے نئے مالیاتی معاونت بل کی منظوری دی ہے جس میں پاکستان کو کیری لوگر بل کے تحت دی جانے والی امداد کا کچھ حصہ کم کرکے یوکرائن کو دیا جائے گا۔ اس بل میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کو سالانہ 1.5 ارب ڈالر کی جو امداد دی جاتی ہے۔(جاری ہے)
اس میں سے دس ملین ڈالر کاٹ کر یوکرائن میں نشریاتی پروگراموں کیلئے مختص کی جائے جس میں بالکان، روس اور تاتار زبانوں کی ریڈیو فری یورپ، ریڈیو لبرٹی اور وائس آف امریکہ کے پروگرام شامل ہیں پر صرف کی جائے۔
اس قانون سازی کو ایچ آر فور ٹو سیون ایٹ یوکرائن سپورٹ ایکٹ کا نام دیا گیا ہے جو ایوان کی خارجہ کمیٹی سے مرحلہ وار منظور کیا گیا ہے۔ یہ بل گزشتہ ہفتے کمیٹی کے چیئرمین ایڈروئس اور ایک اور عہدیدار ایلیوٹ اینگل نے متعارف کروایا تھا جس میں یوکرائن کی خود مختاری اور اس کے جمہوری اداروں کو مضبوط کرنے کیلئے امریکی مالی معاونت کی درخواست کی گئی تھی۔ امریکی انتظامیہ نے یہ امداد امریکی بجٹ سے دینے کی بجائے پاکستان کو کیری لوگر برمن بل جس کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تعاون کو فروغ دینے کیلئے مالی امداد دی جاتی ہے اور اس کو پاکستان ایکٹ 2009ء کا نام دیا گیا تھا جس میں سالانہ پاکستان کو 1.5 ارب ڈالر کی امداد دی جاتی تھی لیکن امریکی حکام نے پاکستان کی بجٹ میں سے دس ملین ڈالر کی امداد پر کٹ لگا کر اس کو ایچ آر 4278 بل کا حصہ بنایا ہے جو یوکرائن میں استعمال ہوگی۔ کانگریس کے رکن ایڈ روئس نے کہا کہ ہمارے خیال میں پاکستان میں نشریاتی عمل کیلئے جو رقم استعمال کی جانی تھی اس میں سے یہ رقم یوکرائن میں استعمال کی جائے گی۔ اس بل کو مزید کارروائی کیلئے ایوان نمائندگان کو بھیجا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.