وزیرداخلہ کا آئی جی اسلام آباد اورایس ایس پی آپریشن کو تبدیل کرنے کا حکم

بدھ 26 مارچ 2014 21:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے ضلع کچہری سانحے کے بعد بالآخر آئی جی اسلا م آباد اور ایس ایس پی آپریشن کو تبدیل کرنے کا حکم دے دیا۔نجی ٹی وی کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے آئی جی اسلام آباد سکندر حیات سمیت ایس ایس پی آپریشنز ڈاکٹر رضوان اور ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کو بھی تبدیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

سکندر حیات کی تبدیلی کے بعد ڈی آئی جی خالد خٹک کو آئی جی اسلام آباد کا اضافی چارج دیا جائے گا جبکہ ایس ایس پی آپریشنز کی ذمے داریاں سلطان اعظم تیموری سنبھالیں گے۔ڈائریکٹر جنرل نیشنل کرائسز مینجمنٹ سیل کی خدمات اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کے سپرد کردی گئی ہیں اور عہدے کا اضافی چارج نیشنل کوآرڈی نیٹر نیکٹا کو دے دیا گیا ہے جبکہ عہدوں پر باقاعدہ تقرریاں آئندہ ہفتے کردی جائیں گی۔دوسری جانب پنجا ب حکومت نے بھی بیورو کریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی کرتے ہوئے 30 افسران کے تقرر و تبادلے کردیئے ہیں۔