شمالی وزیرستان، طالبان کی سیاسی شوریٰ اوردونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان پہلا مذاکراتی دور ختم

بدھ 26 مارچ 2014 17:40

شمالی وزیرستان، طالبان کی سیاسی شوریٰ اوردونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) شمالی وزیرستان کے علاقہ شوا کے گاؤں ڈنڈا میں طالبان کی سیاسی شوریٰ اور دونوں مذاکراتی کمیٹیوں کے درمیان ہونیوالے ابتدائی مذاکراتی دور ختم ہو گیا دونوں کمیٹیوں کے اراکین محفوظ مقام پر منتقل کر دیئے گئے۔ حکومتی کمیٹی وزیر داخلہ کے ساتھ ٹیلیفون پر مشاورت کے بعد دوسری مرحلہ شروع ہونا متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق ابتدائی مرحلہ میں حکومتی کمیٹی نے سیاسی شوریٰ سے قیدیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا جس کے جواب میں سیاسیٰ شوریٰ نے بھی اپنے قیدیوں کی رہائیکا سوال اٹھایا۔ حکومتی کمیٹی کی طرف سے سیز فائر میں توسیع کے حوالے سے سوال کیا گیا تو طالبان نے ہفتہ وار فوجی نقل و حرکت بند کرنے کا مطالبہ کیا دونوں کمیٹیوں کامشترکہ اجلاس ختم ہونے کے سیاسی شوریٰ کے اراکین روانہ ہو گئے توقع ہے کہ حکومتی کمیٹی وزیر داخلہ سے مشاورت کے بعد دوسرا دور شروع ہو گا۔

متعلقہ عنوان :