سونے کی برآمد پر پابندی ،تیار زیورات بیرون ملک جانے سے محروم ہوگئے ،حکومت نے سونے کی درآمد پرپابندی ختم نہ کی توعدالت سے رجوع کیا جائیگا ، بر آمدکنندگان

بدھ 26 مارچ 2014 15:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) حکومت کی جانب سے سونے کی بررآمد پرپابندی کے باعث ساڑھے چھ سو کلوگرام وزن کے تیارشدہ زیورات بیرون ملک جانے سے محروم ہوگئے ۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تیاردہ زیورات کے برآمدی آرڈرز کی بروقت تکمیل ممکن نہیں۔ برآمد کنندگان نے بتایا کہ حکومت نے سونے کی درآمد پرپابندی ختم نہ کی توعدالت سے رجوع کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ حکومت نے زرمبادلہ کے تیزی سے گرتے زخائر کو سنبھالنے کیلئے گذشتہ سال ستمبر میں سونے کی درآمد پرپابندی عائد کی تھی۔ برآمد کنندگان کے مطابق قوائد و ضوابظ کو مدنظررکھتے ہوئے امریکہ، برطانیہ، کینیڈا اورمتحدہ عرب امارات سے ساڑھے چھ سو کلوگرام وزن کے تیارشدہ زیورات کے برآمدی آرڈرز بک کئے تھے۔ جن سے قومی خزانے کو دو کروڑ روپے ریونیو بھی حاصل ہوا تاہم اقتصادی رابطہ کمیٹی کی ہدایت پرسونے کی بررآمد پر پابندی عائد کردی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :