کراچی، انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عمر فاروق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا

بدھ 26 مارچ 2014 15:49

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کالعدم تحریک طالبان کے کمانڈر عمر فاروق کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا ۔ ملزم عمر فاروق کو انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج سلیم رضا بلوچ کے روبرو پیش کیا گیا ۔

(جاری ہے)

پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم تھانہ کلری ، ماڑیپور اور دیگر علاقوں میں تحریک طالبان کی جانب سے سرگرم تھا اور شہر میں قتل ، اقدام قتل اور دیگر فرقہ وارانہ سنگین وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے ۔

عدالت نے پولیس کی تفتیش مکمل ہونے کے بعد عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا واضح رہے کہ ملزم عمر فاروق سی آئی ڈی پولیس نے تھانہ ماڑیپور کی حدود سے مقابلے کے بعد گرفتار کرکے 120 کلو دھماکہ خیز مواد سے بھڑی گاڑی اور دیگر اسلحہ بھی برآمدکیا تھا ملزم اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ پاکستان پیپلزپارٹی کے سرپرست اعلیٰ بلاول بھٹو زرداری اور ایس ایچ او شفیق تنولی پر حملے کی منصوبہ بندی کر رہا تھا ۔

متعلقہ عنوان :