ایئربلو حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ہفتے میں معاوضہ ادا کیا جائے ،سندھ ہائی کورٹ ،عدالت کا وفاقی وزیر پٹرولیم اور سی ای او ایئر بلو طارق چوہدری کا عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید اظہار برہمی

بدھ 26 مارچ 2014 15:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے ایئربلو حادثے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین کو ایک ہفتے میں معاوضہ ادا کرنے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس فاروق چنہ نے ایئر بلو حادثے کیس میں توہین عدالت کی درخواست پر کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

عدالت کے حکم کی تعمیل نہ کرنے پر سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سی ای او ایئر بلو طارق چوہدری کا عدالت میں پیش نہ ہونے پر شدید اظہار برہمی کیا ۔

عدالت نے حکم دیا کہ ایئر بلو حادثے میں جاں بحق ہونے افراد کے لواحقین کو ایک ہفتے میں معاوضہ ادا کرکے عدالت میں رپورٹ جمع کرائی جائے ۔ معاوضہ ادا نہ کرنے پر ملک بھر میں ایئر بلو ایئر لائن کے اکاوٴنٹس سیل کرنے کے احکامات جاری کردیئے جائیں گے ۔ عدالت نے گذشتہ سماعت پر وفاقی وزیر پٹرولیم شاہد خاقان عباسی اور سی ای او ایئر بلو طارق چوہدری کو طلب کیا تھا ۔

متعلقہ عنوان :