سندھ ہائی کورٹ ، ڈی آئی جی سکھر کو 8اپریل تک مفرور ملزمان گرفتار کرکے عدالت میں پیش کرنے کا حکم

بدھ 26 مارچ 2014 15:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) سندھ ہائیکورٹ نے ڈی آئی جی سکھر کو قتل کے مقدمے میں مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے 8 اپریل تک عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا ۔ سندھ ہائیکورٹ کے جسٹس احمد علی ایم شیخ اور جسٹس فاروق شاہ پر مشتمل دو رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

گھوٹکی میں ایڈووکیٹ عبدالحق گڈانی کے بھائی محمد عمر اور ماموں عبدالقادر کے قتل میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے پیش نہ کرنے پر ایس ایس پی گھوٹکی عبدالسلام شیخ پر شدید اظہار برہمی کرتے ہوئے کہا کہ مقدمے میں ملوث تمام ملزمان کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا جائے ۔

عدالت نے ڈی آئی جی سکھر شرجیل کھرل کو حکم دیا کہ قتل میں ملوث مفرور ملزمان کو گرفتار کرکے وہ خود عدالت میں پیش ہوں ۔ واضح رہے کہ 17 اپریل 2013 ء کو گھوٹکی تھانے کے سامنے محمد عمر اور عبدالقادر کو قتل کردیا گیا تھا ۔ قتل میں ملوث ملزم رجب ، اسلم لوہار گڈانی مفرور ہیں ۔ ولی محمد ضمانت پر جبکہ ملزم قربان گرفتار ہیں ۔

متعلقہ عنوان :