جماعت اسلامی نے امن وامان کے حوالے سے تحریک التواء پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی

بدھ 26 مارچ 2014 15:36

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) جماعت اسلامی نے امن وامان کے حوالے سے پنجاب اسمبلی کے سیکرٹریٹ میں تحریک التواء جمع کرادی۔جماعت اسلامی کے پارلیمانی لیڈر ڈاکٹر وسیم اختر نے تحریک التواء میں کہاگیاہے کہ ساندہ میں اشتہاری ملزموں کی فائرنگ سے دوتھانیدار جاں بحق ہوئے۔

(جاری ہے)

لاہور میں ہونے والے واقعات افسوس ناک اور اندوہناک ہیں۔امن وامان کی صورت حال پہلے ہی کوئی بہت اچھی نہیں۔جب پولیس اہلکار خودمحفوظ نہیں تووہ عوام کی حفاظت کیاکریں گے؟۔