وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں‘صوبائی وزیر ہاؤسنگ ومواصلات، شہباز شریف نے متعلقہ صوبائی وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور افسران کو خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے‘ملک تنویر اسلم اعوان

بدھ 26 مارچ 2014 14:39

اٹک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر ہاوٴسنگ و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے کہا ہے کہ وزیر اعلیٰ پنجاب صوبہ بھر میں جاری ترقیاتی کاموں کی ذاتی طور پر نگرانی کررہے ہیں اور اس سلسلے میں تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ اس ضمن میں انہوں نے متعلقہ صوبائی وزراء،ممبران قومی و صوبائی اسمبلی اور افسران کو خصوصی ہدایات جاری کررکھی ہیں کہ تمام ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار ڈی سی او آفس اٹک میں ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ ان کے ہمراہ اس موقع پر صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی،ڈی سی او اٹک محمد اقبال اور دیگر افسران بھی شامل تھے۔ انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنروں کو ہدایت کی کہ وہ اپنی تحصیلوں میں جاری ترقیاتی سکیموں کا ذاتی طور پر معائینہ کریں ۔

(جاری ہے)

ان ترقیاتی سکیموں میں تعلیم، صحت ، اریگیشن، سڑکوں کی تعمیر و مرمت اور دیگر منصوبہ جات شامل ہیں۔

صوبائی وزیر ہاوٴسنگ و مواصلات ملک تنویر اسلم اعوان نے اس موقع پر لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے حوالے سے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت کی جس میں انہوں نے ضلع بھر میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ ہونے کے حوالے بریفنگ لی۔ انہوں نے اس موقع پر تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ وہ تیس جون ۲۰۱۴ء سے پہلے تمام لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزڈ کردیں تاکہ عوام تک اپنی جائیداد کے بارے میں معلومات کی رسائی آسان بنائی جاسکے۔ اجلاس میں صوبائی وزیر معدنیات چودھری شیر علی، ڈی سی او اٹک محمد اقبال، اے ڈی سی کنزہ مرتضیٰ کے علاوہ ضلع بھر کے اسسٹنٹ کمشنروں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔