صوبہ کی جیلوں میں نوجوان قیدیوں کی فنی تربیت کا آغاز کردیا گیا‘ وزیر جیل خانہ جات ،قیدیوں کو موٹر وائنڈنگ ، الیکٹریشن ، موٹرمکینک اور ویلڈنگ کے کورسز کرائے جائینگے ‘ چوہدری عبد الوحید

بدھ 26 مارچ 2014 14:39

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات چوہدری عبدالوحید آرائیں نے کہا ہے کہ صوبہ کی تمام جیلوں میں نوجوان قیدیوں کو ٹیوٹا کے تعاون سے فنی تربیت دینے کا آغاز کردیا گیا ہے‘لاہور ، ملتان، راولپنڈی اور دیگر جیلوں میں موٹر وائنڈنگ ، الیکٹریشن ، موٹر مکینک، ویلڈنگ کے کورسز کرائے جائیں گے جس کا ڈیزائن ٹیکنیکل ایجوکیشن نے تیار کیا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قیدی کورسز کا امتحان دے کر ڈپلومہ بھی حاصل کرسکیں گے۔ سینٹرل جیل لاہور، ساہیوال، فیصل آباد اور بہاولپور جیلوں میں لٹریسی اور نان فارمل بیسک ایجوکیشن کے زیر اہتمام 13500ان پڑھ قیدیوں کو بالغوں کے لٹریسی پروگرام کے تحت تعلیم بھی دی جارہی ہے۔انہوں نے کہا کہ سینٹرل جیل گوجرانوالہ میں 20سال سے زائد بند فیکٹری کو فنکشنل کردیا گیا ہے اور اس میں بھی قیدیوں کو قالین تیار کرنے کی تربیت دی جارہی ہے جبکہ جھنگ جیل میں بھی فیکٹری کو آپریشنل کرکے قیدیوں کو قالین تیار کرنے کی تربیت دی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :