ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،سری لنکا کو بھی شکست دینگے ، سٹورٹ براڈ ،انگلینڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) سری لنکا کے خلاف کھیلے گی
بدھ 26 مارچ 2014 14:35
چٹاگانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹورٹ براڈ نے کہا ہے کہ ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے ،سری لنکا کو بھی شکست دینگے ۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہماری ٹیم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
(جاری ہے)
سٹورٹ براڈ نے کہا کہ گزشتہ چند ماہ سے ٹیم کی کارکردگی تسلی بخش نہیں تاہم کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہیں اور ہمیں اب بھی یقین ہے کہ ٹیم اچھی کرکٹ کھیل رہی ہے اور ہم ورلڈ ٹی ٹونٹی میں عملی طور پر اس کا ثبوت دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس ورلڈ کلاس پلیئرز ہیں جن کی موجودگی میں ہم دنیا کی کسی بھی ٹیم کو ہرانے کی پوری اہلیت رکھتے ہیں تاہم اس مقصد کے حصول کیلئے تمام کھلاڑیوں کو اپنی خامیوں کو دور کرنا ہو گا۔ ان کا کہنا ہے کہ سری لنکا ورلڈ کلاس ٹیم ہے اس کے خلاف میچ میں کامیابی کیلئے ٹیم کے ہر کھلاڑی کو اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے نبھانا ہو گی۔واضح رہے کہ میگا ایونٹ میں انگلینڈ ٹیم اپنا دوسرا میچ (کل) جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
صائم ایوب کو بطور ٹی ٹونٹی اوپنر کھلانا میری نظر میں مسئلے کا حل تھا : محمد حفیظ
-
محمد حفیظ نے غیرملکی کوچز کی تقرری پر سوال اٹھا دیئے
-
اہم کھلاڑی نہیں کھیلتے تو فرق پڑتا ہے، فخر زمان
-
بے سہارا بچوں نے بھی اسٹیڈیم میں پاک نیوزی لینڈ چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ دیکھا، محسن نقوی سے ملاقات
-
بابر اعظم اور محمد رضوان اچھے کھلاڑی ہیں ،پوری ٹیم نہیں، محمد حفیظ
-
ارشد ندیم جنوبی افریقا میں سخت ٹریننگ کے مرحلے میں داخل
-
ایوریج ٹیم کیخلاف شکست، رمیز راجا نے تبدیلوں کو ’’نام نہاد تجربہ‘‘ قرار دیدیا
-
وقار یونس نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے لیے اپنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
قطر جونیئر سکواش ، پاکستان نے دو چاندی کے تمغے اپنے نام کر لیے
-
کھلاڑی کو بغیر بتائے پوزیشن تبدیل کرنے سے فرق پڑتا ہے : فخر زمان
-
بابر اعظم نے نیوزی لینڈ سے شکست کا ذمہ دار بیٹرز کو قرار دیدیا
-
پاکستان آئندہ سال چیمپئنز ٹرافی کے بعد نیوزی لینڈ کا دورہ کرے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.