اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں ، وزیر اعظم نواز شریف ، ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا، دیرپا امن اور اقتصادی استحکام کیلئے طالبان کیساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرچکے ،امن عمل کے نتائج جلد سامنے آ ئینگے ، میڈیا سے گفتگو ۔ تفصیلی خبر
بدھ 26 مارچ 2014 14:34
لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) وزیراعظم نواز شریف نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کو ملکی خود مختاری کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہاہے کہ دنیا جانتی ہے کبھی ڈرون حملوں کو قبول نہیں کیا ، اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں ، ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا ،ملک میں دیرپا امن اور اقتصادی استحکام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کرچکے ہیں ،امن عمل کے نتائج جلد سامنے آ ئیں گے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف نے کہاکہ ملک کے حالات بہتری کی جانب گامزن ہیں ، کراچی میں آپریشن کے اچھے نتائج سامنے آ رہے ہیں ۔
وزیر اعظم نے ایک بار پھر ڈرون حملوں کو ملکی خودمختاری کے متصادم قرار دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا جانتی ہے ہم نے حملوں کو کبھی قبول نہیں کیا انہوں نے کہاکہ اچھی بات ہے پچھلے نوے دنوں سے ڈرون حملے نہیں ہوئے، آئندہ بھی نہیں ہونے چاہئیں۔(جاری ہے)
نواز شریف نے کہا کہ ملکی معیشت تیزی سے ترقی کررہی ہے، آئندہ سات برسوں میں بجلی کی پیداوار میں بھی نمایاں اضافہ ہوگا۔
وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ پاکستان نے جمہوریت کی بحالی کیلئے بڑی جدو جہد کی ہے اوراسی لیے پوری دنیا پاکستان کی کوششوں کی تعریف کررہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ جمہوری نظام کے تسلسل سے بین الاقوامی برادری میں پاکستان کا وقار بلند ہوا ہے۔وزیراعظم نے کہا کہ میری جماعت کے اقتدار میں آنے کے بعد سے اقتصادی اشاریے روز بروز بہتر ہورہے ہیں اور ملک کی مجموعی صورتحال میں بہتری آئی ہے۔
نواز شریف نے کہا کہ ملک میں غیر ملکی سرمایہ کاری شروع ہوچکی ہے اور ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر مضبوط ہورہی ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ لوڈ شیڈنگ کے مسئلے پر بتدریج قابو پالیا جائے گا۔وزیراعظم نے کہا کہ اگلے سات سے آٹھ برسوں کے دوران قومی گرڈ میں تقریباً اکیس ہزار میگاواٹ بجلی کا اضافہ کیا جائے گا۔محمد نواز شریف نے کہا کہ حکومت نے ملک میں دیرپا امن اور اقتصادی استحکام کیلئے طالبان کے ساتھ مذاکرات کا عمل شروع کیا ہے۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ امن عمل کے نتائج جلد سامنے آئیں گے۔نجی ٹی وی کے مطابق عمران فاروق قتل کیس کے مطلوب ملزموں کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ اس کے بارے میں وزیر داخلہ چودھری نثار سے پوچھ لیںمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
-
خواجہ سلمان رفیق کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کا دورہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوا ز شریف کی جانب سے 100 گرام روٹی 16 روپے جبکہ 120 گرام نان 20 روپے مقرر
-
بڑے ریسٹورنٹس 50یا 100 روپے کی روٹی فروخت کر سکتے ہیں یہ ہماری ڈومین میں نہیں آتے
-
پیپلز پارٹی کاوفاقی کابینہ کا حصہ نہ بننے کافیصلہ حتمی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کراچی کے علاقے لانڈھی میں گاڑی پر ہونے والے خودکش دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت
-
افسوس! سعودی وزیرخارجہ پاکستان میں تھے کہ پی ٹی آئی رہنماء نے حکومت گرانے کا الزام لگا دیا
-
حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.