گجرات فسادات پر افسوس ضرورہے ،ندامت نہیں،نریندرمودی،وزیراعظم بناتوکوشش ہوگی ہمسایہ ممالک کے ساتھ یکساں سلوک کیاجائے،انٹرویو،مود ی اپنے بزرگوں کا ادب بھی نہیں کرتے،عوام ووٹ دینے سے پہلے ضرور سوچیں، عمرعبداللہ کا ردعمل

بدھ 26 مارچ 2014 14:27

گجرات فسادات پر افسوس ضرورہے ،ندامت نہیں،نریندرمودی،وزیراعظم بناتوکوشش ..

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26مارچ۔2014ء) بھارتی انتہا پسند جماعت بی جے پی کے رہنماء اوروزیراعظم کے امیدوارنریندرمودی نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہاہے کہ گجرات فسادات پر مجھے افسوس ضرورہے لیکن اس پر کوئی ندامت نہیں،گجرات فسادات کے بعد مستعفی ہونا چاہتاتھا لیکن پارٹی نے عہدے پر برقراررکھا،ادھر مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ردعمل میں کہاہے کہ انا پرست نریندرمودی اپنے بزرگوں کا احترام نہیں کرتے ،باقی لوگوں کی انہیں کیسے پہچان ہوسکتی ہے،

برطانوی اخبار کو انٹرویومیں نریندرمودی نے کہاکہ فسادات کے بعد وہ گزشتہ بارہ سالوں سے عوام تنقیدوں کا نشانہ بن رہے ہیں لیکن انہوں نے پہلے ہی فیصلہ کرلیاتھا کہ وہ میڈیاکو اپنا کام کرنے دیں گے اورکوئی ٹکراؤ نہیں کریں گے،ان کا کہنا تھاکہ وہ اگر ویزراعظم بنے تو کوشش کریں گے کہ تمام ہمسایہ ممالک کے ساتھ مساوی سلوک کریں تاہم اگر کسی نے ان کی کمزوری کا فائدہ اٹھایاتو وہ اس کا جواب دینا بھی جانتے ہیں،ادھر مقبوضہ کشمیر کے کٹھ پتلی وزیراعلی عمر عبداللہ نے کہاکہ مودی اپنے بزرگوں کا احترام نہیں کرتے عوام ان کا ووٹ دینے سے پہلے ضرور سوچیں ،انہوں نے کہاکہ مودی شرپسندہیں اورہمیشہ فسادات کو ہی ترجیح دیتے ہیں اس لیے ان کی جیت کے امکانات معدوم ہیں۔

متعلقہ عنوان :