سنجے دت کی زندگی پر فلم بنانے کی تیاریاں جاری

بدھ 26 مارچ 2014 13:31

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء) اداکار سنجے رہتے جیل میں ہیں اور بستے لوگوں کے دلوں میں ہیں-آج کل سنجو باباکے دن رات جیل میں گزر رہے ہیں لیکن بالی وڈ نگری انہیں نہیں بھولی-اسی لیے ان پر مووی بنانے کی تیاری ہورہی ہے جس میں رنبیر کپور بنیں گے سنجو بابا۔

(جاری ہے)

منا بھائی سیریز نے کی کھڑکی توڑ کمائی کی خبریں گرم ہیں کہ سنجو بابا جو آج کل حوالات کی سزا کاٹ رہے ہیں، ان کی زندگی پرفلم بنائی جائے گی اور یہ مووی سنجو بابا کی بیگم صاحبہ مانیتا دت بنا رہی ہیں- یہ فلم سنجے دت پروڈکشن کے بینر تلے بن رہی ہے، جسے ڈائریکٹ کریں گے منابھائی ہدایتکار راجکمار ہیرانی ، جبکہ فلم میں سنجو بابا کا کردار رنبیر کپورادا کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :