پی پی 136 میں انتخابات کالعدم قرار،60 روز میں الیکشن کروانے کی ہدایت

بدھ 26 مارچ 2014 11:55

پی پی 136 میں انتخابات کالعدم قرار،60 روز میں الیکشن کروانے کی ہدایت

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 26مارچ 2014ء)الیکشن ٹربیونل نے پی پی 136 ناروال کے انتحابات کالعدم قرار دیدئیے۔ لاہور میں الیکشن ٹربیونل کے جج کاظم ملک نے کیس کی سماعت شروع کی تو درخواست گزار کے وکیل محمد وکیل نے بتایا کہ مسلم لیگ ن کے کرنل ر شجاعت علی خان دھاندلی سے رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئے۔

(جاری ہے)

انتحابات میں بڑے پیمانے پر دھاندلی کی گئی۔ فاضل جج نے درخواست پر ریٹائرڈ سیشن جج کی سربراہی میں کمیشن تشکیل دیدیا جس نے پی پی 136 کے ریکارڈ کا معائنہ کیا تو متعدد پولنگ سٹیشن کے بیلٹ پیپرز کے تھیلے ہی غائب تھے جب کہ سینکڑوں بیلٹ پیپر بھی جعلی تھے ۔ فاضل جج نے تمام دلائل سننے کے بعد پی پی 136 ناروال کے انتحابات کو کالعدم قرار دیتے ہوئے الیکشن کمیشن کو اس حلقہ میں 60 روز میں ضمنی الیکشن کروانے کی ہدایات جاری کر دی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :