ہالی ووڈ ڈرامہ فلم ”ہیون از فار رئیل“ کا ٹریلر جاری‘ فلم 16 اپریل کو ریلیز ہوگی

منگل 25 مارچ 2014 22:52

نیویارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) ہالی وود کی نئی ڈرامہ فلم ”ہیون از فار رئیل“ کا سنسنی خیز ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔ رینڈل ویلاس کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم ٹوڈ برپو کے ناول سے ماخوذ ہے جس کی کہانی ایک چھوٹے سے ٹاؤن کے رہائشی ایسے چار سالہ لڑکے کے گرد گھوم رہی ہے جس کی زندگی میں ایک خطرناک حادثے کے بعد ناقابل یقین واقعات رونماء ہوتے ہیں جو سب کو حیرت میں مبتلاء کردیتے ہیں۔

(جاری ہے)

فلم میں مرکزی کردار ہالی ووڈ اداکار گریگ گینر اور کونر کورم نبھا رہے ہیں جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں کیلی ریلی‘ میگی مارٹن‘ جون ٹیڈ وین اور تھامس ہیڈن شامل ہیں۔ 12 ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونے والی ڈرامے اور سنسنی سے بھرپور اس فلم کو 16 اپریل کو امریکی سینماء گھروں میں نمائش کیلئے پیش کردیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :