2018تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، تمام رکاوٹیں عبورکرکے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،احسن اقبال،طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، آپریشن آخری آپشن ہے،ملک کو کمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،جسقم رہنماؤں کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں،پاکستان ،بھارت اورافغانستان کیساتھ تمام تنازعات کے حل اورخطے میں قیام امن چاہتاہے،وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال کی گفتگو

منگل 25 مارچ 2014 21:35

2018تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ، تمام رکاوٹیں عبورکرکے دہشت گردی کا خاتمہ کریں ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) وفاقی وزیرمنصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاہے کہ تمام رکاوٹیں عبورکرکے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،2018تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیاجائیگا،طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، آپریشن آخری آپشن ہے،پاکستان کو کمزورکرنے کی سازشیں کی جارہی ہیں،شیعہ سنی فسادات میں ملکی وغیرملکی عناصر شامل ہیں،سیاسی مخالفت کا سیاست سے ہی جواب دیاجانا چاہیے،جسقم رہنماؤں کی ہلاکت کی عدالتی تحقیقات ہونی چاہئیں،ملکی حالات میں بہتری آنے سے سرمایہ کاروں نے پاکستان کا رخ کیاہے آنے والے وقتوں میں غیرملکی سرمایہ کاری مزید پروان چڑھے گی،حکومتی سطح پر کرپشن زیروہوگئی ہے ،گزشتہ روز نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی وترقیات احسن اقبال نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، آپریشن آخری آپشن ہے ،انہوں نے کہاکہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کامیاب نہ ہوئے تو آپریشن کرنا ہی پڑے گا،

احسن اقبال کا کہنا تھا کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کے ذریعے مسئلے کا حل چاہتے ہیں، آپریشن آخری آپشن ہے،ہمیں اپنی صفوں میں اتحاد رکھنا چاہئے سیاسی مخالفت کا سیاست میں رہ کرہی جواب دیاجائے ،ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت تعلقات میں تعطل کی وجہ مسئلہ کشمیر ہے،بھارت بات چیت کے ذریعے مسئلہ کشمیر کے حل سے گریزاں ہے ،امریکا کے بھارت کے ساتھ گہرے مراسم ہیں اس لیے ہیگ میں ہونی والی جان کیری سے ملاقات میں وزیراعظم نوازشریف نے امریکی ثالثی کے لیے کہا،پاکستان بھارت کے انتخابات میں فریق نہیں بنے گا،پاکستان ،بھارت اورافغانستان کیساتھ تمام تنازعات کے حل اورخطے میں قیام امن چاہتاہے تاکہ خطے میں پاکستان کے تجارتی روابط ہمسایہ ممالک سمیت دیگرممالک کے ساتھ بھی بڑھائے جائیں، احسن اقبال نے کہاکہ پاکستان صیح سمیت میں چل پڑاہے،پندرہ سال کے مسائل دنوں میں ختم نہیں کیے جاسکتے لیکن آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان ایشیا کے اندر ابھرتی ہوئی معاشی قوت بن کرسامنے آئے گا،ملک میں نوکریاں پیداکی جائیں گی،انہوں نے کہاکہ تمام رکاوٹیں عبورکرکے دہشت گردی کا خاتمہ کریں گے،2018تک لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیاجائیگا۔