گورنر پنجاب نے 48ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزر کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے بھجوا دیا

منگل 25 مارچ 2014 21:20

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبے کی 48ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپر وائزر کو مستقل کرنے کے بل پر دستخط کر دیئے، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ نے بل گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے بھجوا دیا۔

(جاری ہے)

پنجاب اسمبلی نے اختتام پذیر ہونے والے اجلاس میں صوبے کی 48ہزار سے زائد لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزر کو مستقل کرنے کے بل کی منظوری دی تھی جس کے بعد بل گورنر پنجاب چوہدری سرور کو منظوری کے لئے بھجوایا گیا گورنر پنجاب نے بل پر دستخط کرنے کے بعد بل پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ کو واپس ارسال کر دیا ہے۔

پنجاب اسمبلی نے گزٹ نوٹیفکیشن کے لئے حکومت کو بل بھجوا دیا ہے۔ گزٹ نوٹیفکیشن سے پنجاب کی ہزاروں لیڈی ہیلتھ ورکرز اور سپروائزرزنہ صرف مستقل ہوں گے بلکہ انہیں تنخواہ میں بھی اضافہ ملے گا جو آٹھ ہزار سے بڑھ کر 15ہزار ہو جائے گی۔