وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق برآمدات کو دوگنا کرنے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں‘ وزیر تجارت ،افسران پاکستان کی برآمدات بڑھانے کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ‘ خرم دستگیر کی ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران کو ہدایت

منگل 25 مارچ 2014 21:12

وزیر اعظم کی ہدایت کے مطابق برآمدات کو دوگنا کرنے کیلئے نئی منڈیاں ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) وفاقی وزیر تجارت انجینئر خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ تجارتی تنازعات کے حل کے نظام کو موثر اور جامع بنایا جائے تاکہ ملکی تجارت کی راہ میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے ، وزیر اعظم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق برآمدات کو دوگنا کرنے کیلئے نئی منڈیاں تلاش کی جائیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انہوں نے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے لاہور آفس کے دورہ کے موقع پر افسران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

وفاقی وزیر نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ اپنے آپ کو جدید دور کے تجارتی تقاضوں سے ہم آہنگ کریں اور پاکستان کی برآمدات بڑھانے کے لئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں۔ تجارتی دنیا میں روز بروز نئی تجارتی تبدیلیاں ظہور پذیر ہیں اور نئے تجارتی اتحاد بن رہے ہیں ۔افسران اس تغیر و تبدل میں ابھرنے والے نئے تجارتی امکانات سے فائدہ اٹھانے کے لئے اپنے آپ کو تیار کریں۔

متعلقہ عنوان :