پشاور، امن مذاکرات کوبھرپور سپورٹ اور پشت پناہی فراہم کرنے کے لئے امن کانفرنس کے انعقاد کافیصلہ

منگل 25 مارچ 2014 21:08

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) جماعت اسلامی خیبرپختونخوانے حکومت طالبان امن مذاکرات کوبھرپور سپورٹ اور پشت پناہی فراہم کرنے کے لئے امن کانفرنس کے انعقاد کافیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں 3اپریل بروزجمعرات 2بجے دن نشترہال پشاور میں عظیم الشان امن کانفرنس ہوگی۔جس سے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی امیر سیدمنورحسن ،طالبان کمیٹی کے چیئر مین اورجے یوآئی(س)کے سربراہ مولاناسمیع الحق،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان ،وزیراعلیٰ خیبرپختونخواپرویزخان خٹک ،جماعت اسلامی کے صوبائی امیرا ورطالبان کمیٹی کے ممبر پروفیسر محمدابراہیم خان کے علاوہ دیگر سیاسی رہنما،علماء کرام اور قبائلی زعماء خطاب کریں گے۔

یہ اعلان جماعت اسلامی خیبرپختونخواکے جنرل سیکرٹری شبیراحمد خان نے المرکز اسلامی میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کے صوبائی ترجمان اسراراللہ خان ایڈوکیٹ اور جماعت اسلامی پشاور کے امیر بحراللہ خان ایڈووکیٹ بھی اس موقع پر موجود تھے۔شبیراحمد خان نے مزیدکہاکہ پوری قوم حکومت طالبان امن مذاکرات کی کامیابی چاہتے ہیں۔حکومت طالبان مذاکرات درست سمت میںآ گے بڑھ رہے ہیں۔اور اب تک کافی پیش رفت ہوچکی ہے۔اور انشاء اللہ تعالیٰ قوم کو امن کا تحفہ ملے گا۔اُنہوں نے کہاکہ انشاء اللہ تعالیٰ امن مخالف قوتوں کو ناکامی ہوگی اور پاکستان امن ،ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن ہوجائیگا۔

متعلقہ عنوان :