سندھ اسمبلی اجلاس میں تاخیرسے آنے والے ارکان اسمبلی کی جواب طلبی کا فیصلہ

منگل 25 مارچ 2014 21:06

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا ہے کہ سندھ اسمبلی اجلاس میں تاخیرسے آنے والے ارکان اسمبلی کی جواب طلبی کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ارکان رات دیرتک کیا کرتے ہیں یہ ان سے پوچھا جائے۔ باربار ہدایت کے باوجودارکان تاخیرسے اسمبلی میں آتے ہیں۔ منگل کو سندھ اسمبلی میں اجلاس سے قبل میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے آغاسراج درانی نے کہا کہ ارکان وقت پرآجائیں تو اجلاس کا بروقت آغازکیا جاسکے گا۔

(جاری ہے)

مگربابارتاکید کے باوجود ارکان وقت پرآنے کو تیارنہیں،انہوں نے کہا کہ ایک بارپھرارکان اسمبلی کو وقت پراسمبلی آنے کے لیے یاد دہانی کے خطوط جاری کیے جائیں گے۔ پیپلزپارٹی اورمتحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوا یم )کے اتحاد کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں آغاسراج درانی نے کہاکہ صوبے اورعوام کے مفاد میں دونوں جماعتیں مل بیٹھیں تو اتحاد میں کوئی امرمانع نہیں رہے گا،سندھ کے مفاد کے لیے صرف ایم کیو ایم اور پی پی ہی نہیں بلکہ تمام جماعتوں کو مل بیٹھنا چاہیے۔

متعلقہ عنوان :