تھر کی صورت حال بارے حکومت سندھ اور اس کے کسی افسر کی کوئی کوتاہی ، غفلت یا نااہلی نہیں ، وزیراعلیٰ سندھ ، خشک سالی اور قحط کے اثرات سے اموات ہوتیں تو 10 سال سے اوپر کے لوگ بھی مرتے ، 10 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کے دیگر اسباب ہیں ،2013ء میں نگران حکومت کے ہوتے 193 بچے ہلاک ہو ئے کسی نے تنقید نہیں کی ، ہم نے تھر کے لوگوں کی خدمت کی ہمیں بلا وجہ مورد الزام ٹھہرایا گیا، سندھ اسمبلی میں تھر کی صورتحال پر بحث سے خطاب
منگل 25 مارچ 2014 21:05
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ تھر کی صورت حال کے حوالے سے حکومت سندھ اور اس کے کسی افسر کی کوئی کوتاہی ، غفلت یا نااہلی نہیں ہے ۔ خشک سالی اور قحط کے اثرات سے اموات ہوتیں تو 10 سال سے اوپر کے لوگ بھی مرتے ۔ 10 سال سے کم عمر بچوں کی اموات کے دیگر اسباب ہیں ۔ 2013ء میں 193 بچے ہلاک ہو ئے لیکن کسی نے تنقید نہیں کی کیونکہ اس وقت نگران حکومت تھی اور اس نے لوگوں کو خوراک اور دیگر امدادی اشیاء بھی نہیں دی تھی ۔
ہم نے تھر کے لوگوں کی خدمت کی لیکن ہمیں بلا وجہ مورد الزام ٹھہرایا گیا ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کو سندھ اسمبلی میں تھر کی صورت حال کے حوالے سے پیش کردہ تحریک پر بحث کو سمیٹتے ہوئے کیا ۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے کہا کہ گندم کی نقل و حمل کے حوالے سے کچھ تاخیر ہوئی ہے ، جس پر میں نے کمشنر میرپور خاص ، ڈپٹی کمشنر مٹھی اور دیگر افسروں کو معطل کرکے سینئر پولیس افسر ثناء اللہ عباسی کی سربراہی میں ایک انکوائری کمیٹی بھی مقرر کی ہے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.