قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر محب اللہ خان کو گرفتار کر لیا، ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر نے کے لئے آج اسے احتسا ب عدالت پشاور میں پیش کیا جائے گا،نیب

منگل 25 مارچ 2014 19:18

پشاور(رحمت اللہ شباب.اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) قومی احتساب بیوروخیبر پختونخوا نے بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر محب اللہ خان کو گرفتار کر لیا۔ قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا نے بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے سابقہ پراجیکٹ ڈائریکٹر محب اللہ خان کو گرفتار کر لیاہے۔ ملزم نے مبینہ طور پر بنو ں ٹاوٴن شپ کے لئے سوئی گیس پائپ لائن کا غیر قانونی ٹھیکہ دیا اور خزانے کو 81 لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا۔

(جاری ہے)

تحقیقات کے دوران پتہ چلا کہ ملزم نے اتھارٹی کے سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر شمس الرحمان اور کنٹریکٹرز وکیل خان اور ٹکا خان کی ملی بھگت سے جعلی کاغذات بنا کر ٹھیکے کی منظوری ظاہر کی ۔ ملزمان کے خلاف ریفرنس پہلے ہی سے احتساب عدالت پشاور میں دائر کر دیا گیا ہے۔ ملزم کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر نے کے لئے کل اسے احتسا ب عدالت پشاور میں پیش کیا جائے گا۔واضح رہے کہ مذکورہ کیس میں سابقہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بنوں ڈویلپمنٹ اتھارٹی شمس الرحمان اور کنٹریکٹر سوئی ناردرن گیس وکیل خان پہلے ہی سے گرفتار کئے جا چکے ہیں اور جوڈیشل ریمانڈ پر سنٹرل جیل پشاور قید ہیں۔

متعلقہ عنوان :