پشاور، سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پختونوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع

منگل 25 مارچ 2014 18:56

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔25مارچ۔2014ء) اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردارحسین بابک نے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں پختونوں کو درپیش مسائل کے حوالے سے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرادی ۔ قرارداد کا متن درجہ ذیل ہے۔ یہ صوبائی اسمبلی مرکزی حکومت سے سفارش کرتی ہے کہ وہ سعودی عرب میں مقیم لاکھوں کی تعداد میں مقیم پختونوں کو درپیش مسائل کے سلسلے میں سفارتی سطح پر فوری اور سنجیدہ اقدامات اُٹھائیں اور وہاں پر مقیم مزدور کار پختونوں کو آئے روز سعودی عرب کے مقامی کفیلوں اور کمپنیوں کی طرف سے ویزوں اور ورک پرمٹ کے شدید مشکلات کا ازالہ کیا جائے اور یہ کہ وہاں پر مقیم لاکھوں پختون نہ صرف اپنے ملک میں پنے گھرانوں اور خاندانوں کے آمدن اور کفالت کا بوجھ اُٹھائے ہوئے ہیں بلکہ ملک کیلئے سالانہ کروڑوں روپیہ زرمبادلہ کماتے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ صوبائی اسمبلی مرکزی حکومت سے یہ بھی سفارش کرتی ہے کہ سعودی عرب میں پاکستان سفارتحانہ کے اہلکاروں کے ناروا سلوک کی وجہ سے وہاں پر مقیم پختونوں کو شناختی کارڈ اور پاسپورٹ کے Renewal جیسے بنیادی ضروریات کیلئے جن مشکلات اور اذیتوں سے گزرنا پڑتا ہے ۔ مرکزی حکومت سفارتی عملے کے اس نامناسب روئیے پر فوری ایکشن لے اور وہاں پر مقیم پختونوں کے اس مشکل کو آسان اور سہل بنایا جائے۔