صدرمرسی سمیت اخوان المسلمون کے529حامیوں کوسزائے موت کافیصلہ قابل مذمت ہے ‘ جماعت اسلامی پنجاب

منگل 25 مارچ 2014 16:33

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء ) جماعت اسلامی پنجاب کے امیر ڈاکٹر سید وسیم اختر اور جنرل سیکرٹری نذیر احمد جنجوعہ نے مصری عدالت کی جانب سے صدر مرسی سمیت اخوان المسلمون کے529افراد کو سزائے موت سنانے کے فیصلے پر شدیدالفاظ میں تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ دنیامیں انسانی حقوق کے علمبردار ممالک،این جی اوز اور اقوام متحدہ مسلمانوں کے قتل عام پر خاموش کیوں ہے؟اخوان کے529بے گناہ افراد کو سزائے موت سناناظلم عظیم ہے۔

عالمی برادری نوٹس لے کر اپنامثبت کردار اداکرے۔سزائے موت کے خلاف دن رات راگ الآپنے والے خاموش تماشائی بن چکے ہیں۔جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے مزیدکہاکہ مصر میں جمہوری حکومت کوایک سال بھی چلنے کاموقع نہیں دیاگیا۔سیاسی مخالفت پر بدترین انتقام انتہائی قابل مذمت ہے۔انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں محض دوسماعتوں میں سزائے موت دینا انصاف کاقتل عام کرنے کے مترادف ہے۔

متعلقہ عنوان :