آشیانہ قائد میں ہزاروں بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کی گئی ہے‘رانابابرحسین
منگل 25 مارچ 2014 16:32
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء ) صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ رانا بابرحسین نے کہا ہے کہ آشیانہ قائد میں ہزاروں بے گھر افراد کو اپنی چھت فراہم کی گئی ہے، صوبائی دارالحکومت کے علاوہ ساہیوال، فیصل آباد اور پنجاب کے دیگر بڑے شہروں میں بھی آشیانہ ہاؤسنگ سکیموں پر تیزی سے کام جاری ہے۔
(جاری ہے)
ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سرمایہ کاری کے لئے سازگار ماحول فراہم کیا ہے اور غیر ملکی سرمایہ کاروں کو خصوصی مراعات فراہم کی جارہی ہیں۔
حکومت کی ٹھوس معاشی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آنا شروع ہو گئے ہیں۔ انتہاپسندی اور توانائی بحران کے خاتمے کیلئے مخلصانہ کاوشیں رنگ لا رہی ہیں۔ چین نے پاکستان کیلئے 32 ارب ڈالر کے تاریخ ساز سرمایہ کاری پیکیج کی پیشکش کی ہے۔ چین کے سرمایہ کاری پیکیج کے تحت توانائی سیکٹر میں 20 ہزار میگاواٹ کے بجلی کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ چین کی معروف کمپنی فیصل آباد کے انڈسٹریل زون میں 2 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی۔مزید قومی خبریں
-
اچھی تربیت اور تعلیم زندگی میں کامیابی کے لئے لازم و ملزوم ہیں،گورنر پنجاب
-
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری جاری
-
علی امین گنڈا پور وفاق پر قبضہ کر کے انتشار پھیلانا چاہتے ہیں: سپیکر پنجاب اسمبلی
-
وزیراعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہی: سعد رفیق
-
وفاقی وزیرعطا تارڑنے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
کراچی کے تمام اضلاع میں بیک وقت تجاوزات کے خلاف مہم شروع کردی ہے ،بیرسٹر مرتضیٰ وہاب
-
ڈاکٹر طاہر القادری کامیاں زاہد اسلام کی والدہ کے انتقال پر افسوس کا اظہار
-
مشرق وسطی میں حالات مزید خراب ہوئے تو تیل مہنگا ہوسکتا ہے،ورلڈ بینک نے خبردار کر دیا
-
پنجاب میں ایئرایمبولینس سروس کے دائرہ کارکوبتدریج وسعت دی جائیگی‘ مریم نوازشریف
-
مہنگی مرغی، حکومت کا چوزے کی برآمد پرپابندی عائد کرنے کا فیصلہ
-
نیپرا کی ڈسکوز کے مارچ کے ماہانہ ایف سی اےکے حوالے سےعوامی سماعت مکمل
-
راولپنڈی پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں،اشتہاریوں سمیت 12ملزمان گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.