حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے دن رات کوشا ں ہے‘راشدہ یعقوب

منگل 25 مارچ 2014 16:32

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء ) پارلیمانی سیکرٹری برائے ویمن ڈویلپمنٹ راشدہ یعقوب شیخ نے کہا ہے کہ حکومت توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے بھی دن رات کوشا ں ہے ،چولستان میں قائداعظم سولر پارک کے منصوبے پر برق رفتاری سے کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے صوبہ پنجاب میں عوام کی ترقی اورخوشحالی کے لئے کئے جانے والے اقدامات پوری دنیا میں سراہے جا رہے ہیں وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے صوبے میں حقیقی معنوں میں گڈ گورننس کو فروغ دیاہے اوربہترین طرز حکومت کی اعلیٰ مثال قائم کی ہے بلاشبہ پنجاب حکومت سب کے لئے ایک رول ماڈل کی حیثیت اختیار کر چکی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ترقی اور خوشحالی کی جانب گامزن کر دیاہے۔