فحش ڈانس کرنیوالی اداکارائیں دوسرے کیلئے بھی شرمندگی کا باعث ہیں ‘ صنم خان

منگل 25 مارچ 2014 16:10

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) اداکارہ صنم خان نے کہا ہے کہ فحش ڈانس کرنے والی اداکارائیں دوسرے کے لئے بھی شرمندگی کا باعث ہیں ، ایسی اداکاراؤں پر تاحیات پابند ی عائد کر دی جانی چاہیے۔ ” اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔

(جاری ہے)

25مارچ 2014ء “ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ کا کہنا تھاکہ فحش ڈانس کر کے کوئی اداکارہ مشہور تو ہو سکتی ہے مگر مقبول نہیں ۔ پرستاروں کے دلوں میں جگہ بنانے کے لئے تمام اداکاراؤں کو اپنی حد میں رہ کر پرفارم کرنا چاہیے ۔ ایک اداکارہ کی فحش اور بیہودہ حرکت کی وجہ سے تمام اداکاراؤں کو اسی طرح سمجھا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :