غداری کیس کی منتقلی کے متعلق پرویز مشرف کی درخواست اعتراض کے بعد واپس

منگل 25 مارچ 2014 14:47

غداری کیس کی منتقلی کے متعلق پرویز مشرف کی درخواست اعتراض کے بعد واپس

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) سپریم کورٹ نے غداری کیس کی منتقلی سے متعلق خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف سابق صدر پرویز مشرف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی۔

(جاری ہے)

سابق صدر کی جانب سے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف دائر درخواست پر سپریم کورٹ کے رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا ہے کہ کسی عبوری حکم نامے کے خلاف اپیل دائر نہیں ہو سکتی، رجسٹرار آفس کا کہنا ہے کہ کیس کا حتمی فیصلہ ہونے کے بعد درخواست گزار اپیل کا حق استعمال کر سکتا ہے ۔

اس سے قبل اسلام آباد ہائیکورٹ نے بھی غداری کیس منتقلی بارے خصوصی عدالت کے فیصلے کیخلاف پرویز مشرف کی درخواست اعتراض لگا کر واپس کر دی تھی ۔ خصوصی عدالت نے غداری کیس کی منتقلی سے متعلق پرویز مشرف کی درخواست پر اکیس فروری کو عبوری حکم جاری کرتے ہوئے ٹرائل منتقلی کی استدعا مسترد کر دی تھی۔

متعلقہ عنوان :