وزیراعظم نوازشریف کی جرمن چانسلرانجیلا مارکل سے ملاقات

منگل 25 مارچ 2014 14:34

وزیراعظم نوازشریف کی جرمن چانسلرانجیلا مارکل سے ملاقات

ہیگ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) ہالینڈ کے شہر ہیگ میں وزیراعظم نوازشریف کی جرمن چانسلرانجیلا مارکل سے ملاقات ہو ئی ہے ،ملاقات میں جرمن چانسلرانجیلا مارکل نے افغان عمل میں پاکستانی کردار کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد وزیراعظم نوازشریف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کہا کہجرمن چانسلرسے ملاقات مفید رہی، جی ایس پی پلس درجہ دلوانے میں حمایت پرجرمن چانسلر اینجیلا مارکل کا شکریہ ادا کیا،جبکہ ملاقات میں پاک افغان اور بھارت کیساتھ تعلقات پربات چیت ہوئی،ملاقات میں معیشت، مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امورپرتبادلہ خیال ہوا۔