بالی وڈ ہم شکل کا پہلا ڈیجیٹل پوسٹر جاری

منگل 25 مارچ 2014 14:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) ایک نہیں پورے تین تین ہم شکل لے کر آئے ہیں شرارتوں کا پٹارہ، جو کھلے گا تو لوٹ پوٹ ہوئے بغیر کوئی نہیں رہے گا۔

(جاری ہے)

بالی وڈ فلم ہم شکلز کا پہلا ڈیجیٹل پوسٹر مداحوں کے لیے پیش کردیا گیاہے۔سیف علی خان، رتیش دیش مکھ اور رام کپور، تین بڑے اداکار اور تینوں کے تین تین ہم شکل ، ڈیجٹیل پوسٹر میں تینوں شرارتیں کرتے نظر آرہے ہیں۔ ہدایتکار ساجد خان کے کامیڈی سے بھرپور ہم شکل ، 20 جون کو سب کو کھلکھلانے آرہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :