کاجل نے بالی ووڈ میں کم بیک کرنے کا منصوبہ بنا لیا

منگل 25 مارچ 2014 14:09

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) منفرد اداکاری اور دلوں کو چھو لینے والے انداز کی حامل خوبصورت اداکارہ کاجل پھر سے بالی وڈ میں کم بیک کرنے کا پکا منصوبہ بناچکی ہیں۔کاجل نے اب تک جو بھی کام کیا، وہ سپر ڈوپر ہٹ رہا، جس کسی کے ساتھ بھی جوڑی بنائی اس مووی نے کھڑکی توڑ کمائی کی ۔

(جاری ہے)

شاہ رخ خان کے ساتھ تو ان کی ہر فلم نے کمائی کے نئے ریکارڈز بنائے، لیکن حالیہ برسوں میں وہ موویز سے ہوگئیں دور، بال بچوں کی ذمے داری میں ایسی مگن ہوئیں کہ اداکاری کو دے ہی نہیں پارہیں ٹائم ،لیکن اب اداکارہ نے کم بیک کرنے کا پکا پلان بنالیا ہے ، فلم ہوگی ان کے شوہر اجے دیوگن کے بینر تلے ۔

کون ہوگا کاجل کا ہیرو اس کا تو اعلان نہیں ہوا ، لیکن ایک بات طے ہے کہ شاہ رخ خان نہیں ہوں گے۔ کیونکہ یہ بات تو کسی سے ڈھکی چھپی نہیں کہ اجے دیوگن کو بیگم صاحبہ کا کنگ خان کے ساتھ کام کرنا ایک آنکھ نہیں بھاتا اور آخری بار بھی کاجل شوہر کی فلم تونپور کا سپر ہیرو میں ہی آئیں تھی نظر، کہا جارہا ہے کہ مووی پر اسی سال کام شروع ہوگا۔

متعلقہ عنوان :