اپنی فلم کی پروموشن کیلئے ورن، نرگس اور ایلینا شاپنگ مال پہنچ گئے

منگل 25 مارچ 2014 14:09

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) جو ورن دھوان ، نرگس فخری اور ایلینا ڈی کروز اپنی فلم کی پروموشن کیلئے شاپنگ مال پہنچ گئے-میں تیرا ہوں کہنے والا دل پھینک عاشق بس آنے ہی والا ہے سنیما گھروں میں، لیکن اس سے پہلے اپنی حسینائیں کو لے کر پہنچ گیا ہے یہ دیوانہ ممبئی کے شاپنگ مال-کچھا کچھ بھرا تھا پرستاروں سے یہ شاپنگ مال ،جو ورن دھوان ، نرگس فخری اور ایلینا ڈی کروز کی ایک جھلک دیکھنے کے لیے بے تاب تھے اور جیسے ہی یہ چمکتے دمکتے ستارے آئے تو تالیوں کا ایسا شور مچا کہ کان پڑی آواز نہ سنائی دی ۔

(جاری ہے)

چاہنے والوں نے تینوں فلم اسٹارز کو گھیر لیا ۔ کیمروں کے فلیش جگ مگا اٹھے ، نرگس فخری کی خوشی تو دیکھنے سے رکھتی تھی تعلق، جنہوں نے اکٹھے ہونے والے ان پرستاروں کا شکریہ کیا اور پھر جناب ورن دھوان بھلا کیوں رہتے ان سے پیچھے ۔ جنہوں نے مست ہوکر خوب ڈانس کیا، ساتھ تو دیا دونوں ہیروئنز نے بھی ، کئی گھنٹوں تک ان تینوں کا یہ شغل میلہ چلتا رہا اور خریداری کے لیے آنے والوں کو خوب تفریح ملی ۔میں تیرا ہیرو ، کامیڈی سے بھرپور مووی ہے ،جو چار اپریل کو ریلیز کی جارہی ہے ۔

متعلقہ عنوان :