ایشوریہ رائے نے وزن کم کر کے طعنے سے جان چھڑا لی

منگل 25 مارچ 2014 14:08

ممبئی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) طعنے مار دیتے ہیں لیکن کبھی کبھار زندگی بھی سنوار دیتے ہیں۔ کچھ ایسا ہی معاملہ بالی وڈ حسینہ ایشوریہ رائے کے ساتھ ہوا۔ موٹی ہونے کا طعنہ کچھ ایسا دل کو چبھا کہ کام کرنے کیلئے وزن کم کر لیا۔ بالی وڈ میں شادی شدہ ہیروئنوں کی واپسی کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

فہرست میں ڈانسنگ کوئین مادھوری ڈکشٹ ، اداکارہ کاجل ، اداکارہ شلپاشیٹھی اور آخر میں ایشوریہ رائے کا نام شامل ہے۔

کسی کو فلم میں کام ملا تو کسی کو کورا جواب، سابق مس ورلڈ اور بالی وڈ حسینہ ایشوریہ رائے کو پروڈیوسر صاف انکار تو نہ کر سکے بس اتنا کہ آپ شادی کے بعد کافی موٹی ہو گئیں ہیں۔ فلموں میں واپسی کیلئے آپ کو وزن کم کرنا ہو گا۔ میڈیا نے چٹ پٹی خبریں لگائیں تو ایشوریہ نے اس طعنے سے جان چھڑانے کی ٹھان لی۔ تازہ خبر کے مطابق ایشوریہ رائے نے دو ماہ کے اندر غیرمعمولی طور پر وزن کم کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :