جمائمہ خان نے برطانوی اداکاررسل برینڈ سے منگنی کر لی

منگل 25 مارچ 2014 13:50

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 25مارچ 2014ء) عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائمہ خان اور برطانوی اداکاررسل برینڈ(Russell Brand) کے درمیان ان دنوں قربتیں بڑھ رہی ہیں افواہیں ہیں کہ دونوں نے منگنی بھی کر لی ہے۔

(جاری ہے)

جمائمہ خان اور مشہور کامیڈین و اداکاررسل برینڈ ان دنوں برطانیہ میں اکٹھے دیکھے جارے ہیں چاہے وہ کوئی تقریب ہو یا پھر ایسٹ لندن کی سڑکیں دونوں کے درمیان قربتیں بڑھ رہی ہیں۔ مغربی میڈیا میں یہ افواہیں بھی گردش کر رہی ہیں کہ دونوں نے منگنی کر لی ہے۔رسل برینڈ اپنے ایک انٹرویو میں جمائما خان کی دوستی کی تعریف کر چکے ہیں اور اس حوالے سے خاصے پرجوش ہیں۔ مغربی میڈیا کے میں جاری خبروں کے مطابق رسل برینڈ نے جمائمہ خان کو ہیرے کی انگوٹھی منگیتر کے طور پر پہنائی ہے۔