پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی نے غیراخلاقی سرگرمیاں روکنے کی سفارش کر دی،یکم اپریل کو ہونیوالے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی میں بہتری پر غور کیا جائیگا

پیر 24 مارچ 2014 21:12

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں روکنے کی سفارش کر دی،یکم اپریل کو ہونیوالے اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی سکیورٹی میں بہتری پر غور کیا جائیگا۔نجی ٹی وی کے مطابق پارلیمنٹ لاجز میں غیر اخلاقی سرگرمیوں کے معاملے پر قائم خصوصی کمیٹی کا اجلاس شیخ روحیل اصغر کی صدارت میں ہوا۔

(جاری ہے)

کمیٹی نے جمشید دستی کے فراہم کردہ ثبوتوں کا جائزہ لیا۔ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز میں مقیم پارلیمنٹرینز نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ خصوصی کمیٹی کے اجلاس میں آئی بی اور سی ڈی اے حکام کی بھی شریک ہوئے۔ اراکین کمیٹی نے پارلیمنٹ لاجز میں غیراخلاقی سرگرمیاں روکنے کی سفارش کی۔ شیخ روحیل اصغر نے کہا کہ شکایت کنندہ جب تک کسی کا نام نہیں لے گا کچھ پتہ کرنا مشکل ہے۔ خصوصی کمیٹی کا اگلا اجلاس یکم اپریل کو ہو گا۔ آئندہ اجلاس میں پارلیمنٹ لاجز کی سیکورٹی میں بہتری پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :