حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے کالعدم تحریک طالبان کا 4کمانڈوز پر مشتمل ٹیم بنانے کا فیصلہ، وزیر داخلہ کا مذاکرات میں فوج اور خفیہ اداروں کی شمولیت کا گرین سگنل

پیر 24 مارچ 2014 21:12

حکومتی مذاکراتی کمیٹی سے ملاقات کیلئے کالعدم تحریک طالبان کا 4کمانڈوز ..

پشاور(رحمت اللہ شباب۔اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے حکومت کی جانب سے 4بیوروکریٹ کے مقابلے میں 4کمانڈوز کی ٹیم کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ذرائع کے مطابق 4کمانڈوز کو براہ راست مذاکرات میں کامیابی کی صورت میں سیاسی شوری کے سربراہ قاری شکیل اور ان کی ٹیم پشاور سمیت کسی بھی مقام پر جانے کو تیار ہے ۔

ابتدائی مرحلے کے لئے جنوبی وزیرستان کے ترجمان اعظم طارق ،سابقہ مرکزی ترجمان احسان اللہ احسان ،کمانڈر امیر معاویہ اور مولوی زین اللہ کا نام فائنل کر دیا ہے ۔جن کی سربراہی کے لئے اعظم طارق کا نام لیا جا رہا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں کمیٹیوں کے ساتھ براہ راست مذاکرات کے لئے سیاسی شوری نے ہوم ورک مکمل کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

براہ راست مذاکرات کے ابتدائی مرحلے میں پیش کردہ شرائط پر عملی اقدامات اٹھانے کے بعد قاری شکیل فیصلہ کن مرحلہ شروع کرے گا۔

جس کے لئے مذاکراتی کمیٹیوں میں شامل اراکین کی تعداد بڑھائی جائیگی۔ جس میں فوج کی نمائندگی بھی متوقع ہے ۔کیونکہ طالبان کمیٹی نے گزشتہ دن وزیرداخلہ کے ساتھ ملاقات کے دوران مطالبہ کیا تھا جس پر وزیرداخلہ نے یقین دہائی کروائی تھی ۔دوسری طرف حکومتی کمیٹی بھی سیاسی شوری سے براہ راست مذاکرات کے لئے ہوم ورک کر رہی ہیں اور وزیر داخلہ چودھری نثار علی خان سے خصوصی ملاقات کی ۔ملاقات کے حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی کمیٹی نے اپنے اختیارات اور طالبان کی سیاسی شوری سے ملاقات کے لئے ایجنڈا تیا ر کیا ہے۔ اس ملاقات میں طالبان کمیٹی کی طرف سے کئے گئے مطالبا ت پر غور کیا گیا ہے وزیرداخلہ نے مذاکرات میں فوج اور خفیہ اداروں کی شمولیت کا گرین سگنل دیا ۔

متعلقہ عنوان :