پاکستان جونیئر اورقطر کی ٹیم کے درمیان ٹی20 میچ بارش کے باعث ملتوی ،اتوار کو شروع ہونیوالی بارش نے گراؤنڈ گیلی کر دی،اب یہ میچ 26مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا
پیر 24 مارچ 2014 20:27
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پاکستان جونیئر اور قطر کی ٹیم کے مابین کھیلا جانے والا ٹی ٹونٹی میچ بارش کے باعث ملتوی کر دیا گیا۔ مذکورہ میچ اب بدھ 26 مارچ کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔
(جاری ہے)
میچ کے انعقاد کے لئے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے تھے لیکن اتوار کی شب شروع ہونے والے بارش کے سلسلے کی وجہ سے گراؤنڈ گیلی ہونے کی بناء پر میچ ریفری نے کنڈیشن کو کھیل کے لئے غیر موضوع قرار دیتے ہوئے اسے ملتوی کر دیا ۔
دونوں ٹیموں کے مابین میچ کا آغاز دوپہر ایک بجے ہوگا اس موقع پر شائقین کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ مفت ہوگا ۔انتظامیہ نے عوام کی سہولت کیلئے سٹیڈیم میں داخلہ کے الگ الگ گیٹ مختص کئے گئے ہیں، طالبات گیٹ نمبر 3،طلباء گیٹ نمبر 5جبکہ عام شائقین گیٹ نمبر 8 سے داخل ہوں گے۔ عوام کی تفریح کے لئے میچ سے قبل ایروبکس اور جمناسٹک شو جبکہ پہلی اننگز کے اختتام پر ثقافتی شوبھی پیش کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ویرات کوہلی بیٹ ٹوٹنے پر رنکو سنگھ پربرس پڑے
-
چندی گڑھ ، ویراٹ کوہلی بیٹ ٹوٹنے پررنکو سنگھ پربرس پڑے
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
انگلش پریمیئر فٹ بال لیگ ، آرسنل،ایورٹن،آسٹن ولا،کرسٹل پیلس اور لیورپول نے اپنے میچز جیت لئے
-
پہلا جنوبی پنجاب شطرنج میلہ،کراچی کے کھلاڑیوں نے میدان مار لیا
-
راولپنڈی میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے میچز اختتام پذیر ہو گئے
-
پاکستان اورنیوزی لینڈ کے درمیان چوتھا ٹی ٹوئنٹی میچ 25اپریل کو کھیلا جائیگا
-
آئی پی ایل، گجرات ٹائٹنزنے پنجاب کنگز کو 3 وکٹوں سے شکست دے دی
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پریذیڈنٹ ون ڈے کپ 24-2023 کے شیڈول کا اعلان کر دیا
-
’یہ ایک شرمناک شکست ہے‘ ، رمیز راجہ کی پاکستان ٹیم پر تنقید
-
جان لینارڈ سٹرف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ جیت لی
-
کیریئر کے شروع میں کی گئی غلطیاں نہ دہرانے کی ضمانت نہیں دے سکتا: محمد عامر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.