اسلام آباد میں 190 ٹیوب ویل کام کررہے ہیں، رواں سال دس نئے لگائے جائینگے، راجہ جاوید اخلاص،چراہ ڈیم کی تعمیر کیلئے رواں موسم گرما میں فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی جائیگی،تعمیر پر 3,2 سال لگیں گے، قومی اسمبلی میں جواب

پیر 24 مارچ 2014 20:20

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے قومی اسمبلی کو بتایا ہے کہ وفاقی دارالحکومت میں 190 ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں جبکہ رواں سال کے بجٹ میں 10 نئے لگائے جائینگے، چراہ ڈیم کی تعمیر کیلئے رواں موسم گرما میں فزیبلٹی رپورٹ تیار کر لی جائیگی۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران اسد عمر کے سوال کے جواب میں پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے بتایا کہ اسلام آباد میں 190 ٹیوب ویل کام کر رہے ہیں رواں سال 10 نئے بجٹ میں رکھے گئے۔

ان میں سے چار پر کام شروع کر دیا گیا ہے۔ چراہ ڈیم کی تعمیر میں پنجاب حکومت بھی شامل ہو گی۔ کوشش ہے کہ رواں موسم گرما میں اس کی فزیبلٹی رپورٹ تیار ہو جائے اس کی تعمیر پر دو سے تین سال لگیں گے۔ تربیلا ڈیم سے 200 ملین گیلن پانی راولپنڈی اسلام آباد کیلئے لانے کا منصوبہ کابینہ کے پاس ہے۔