Live Updates

تحریک انصاف پنجاب نے تھر پارکر کے متاثرین کیلئے 61 لاکھ کی امداد رقم اور 25 لاکھ کا سامان بھجوا دیا،61 لاکھ کی امدادی رقم مستقل بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ پر خرچ کی جائیگی ‘اعجاز چوہدری،چولستان اور تھر پاکر کے حالات میں کوئی فرق نہیں ،چولستان میں بھی قحظ سالی شروع ہو گئی ‘ڈاکٹر یاسمین راشد

پیر 24 مارچ 2014 20:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب نے تھر پارکر میں غذائی قلت اور قحط سالی کے متاثرین کے لئے 61 لاکھ کی امداد رقم اور 25 لاکھ کا سامان بھجوا دیا،61 لاکھ کی امدادی رقم تھرپارکر متاثرین کے لئے مستقل بنیادوں پر صاف پانی کی فراہمی کے منصوبہ پر خرچ کیاجائے گا۔ یہ بات پنجاب کے صدر اعجا زاحمد چوہدری نے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر یاسمین کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے بتائی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ 14 روز میں ریلیف کمیٹی نے پنجاب بھر کے مختلف شہروں سے تھرپارکر متاثرین کے لئے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور 61 لاکھ نقد اور 25 لاکھ کا سامان جن میں اشیائے خوردونوش ، کپڑے، آٹا ، چاول ، گھی،جوسز ، پانی سمیت اکٹھا ہوا جبکہ وقتاً فوقتاً پی ٹی آئی پنجاب امدادی کاموں کاسلسلہ جاری رکھے گی۔ تحریک انصاف کے کارکنان تھر متاثرین کی مدد کے لئے امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہے ہیں اور پہلے ہی روزپی ٹی آئی سندھ نے امدادی سرگرمیاں شروع کر دی گئیں تھیں۔ ڈاکٹریاسمین راشد نے اس موقع پر کہاکہ چولستان اور تھر پاکر کے حالات میں کوئی فرق نہیں چولستان میں قحظ سالی شروع ہو گئی ہے حکومت پنجاب ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات