قوم پرست کارکنوں کی بلاجواز گرفتار ی کے خلاف درخواست پر سندھ ہائی کورٹ نے 2سی آئی ڈی اہلکاروں کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے

پیر 24 مارچ 2014 19:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ نے قوم پرست کارکنوں کو سی آئی ڈی کی جانب سے بلاجواز گرفتار کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سی آئی ڈی کے دو اہلکار انسپکٹر راجہ خالد اور سب انسپکٹر شوکت کو نوٹس کی تعمیل نہ کرنے پر قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے جئے سندھ محاز کے ممتاز بروہی کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ آصف سومرو اور عبدالرحیم اور محمد ہارون کو 30مئی 2013 کو سی آئی ڈی کے سادہ لباس اہکاروں نے گرفتار کرکے حبس بے جا میں رکھا جبکہ مکان سے ٹی وی سی دی پلیئر ،لائسنس یافتہ اسلحہ اور دیگر سامان بھی ہمراہ لے گئے جو کہ واپس نہیں کیا گیا اس درخواست پر عدالت نے متعدد متعلقہ افسران کو بارہا نوٹس جاری کیے تاہم تعمیل نہ کیے جانے پر عدالت نے مزکورہ افسران کے اکتیس مارچ تک کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے اور ایس ایس پی سی آئی ڈی کو ان افسران کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کیے۔

متعلقہ عنوان :