پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی میں بے قاعدگی ،تین افسران پر مشتمل کمیٹی کے نام سندھ ہائی کورٹ میں پیش کردیئے گئے ،ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ظفر بخاری ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی اظہر رشید اور ڈی آئی جی ایس آر پی طاہر عالم شامل ،عدالت کی 90دن میں رپورٹ کی ہدایت
پیر 24 مارچ 2014 19:40
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24مارچ۔2014ء) سندھ ہائی کورٹ کے حکم پر سندھ پولیس میں کانسٹیبلوں کی بھرتی میں ہونے والی بے قاعدگیوں کی تحقیقات کے لیے تین افسران پر مشتمل کمیٹی کے نام عدالت میں پیش کردیئے گئے۔
(جاری ہے)
سندھ ہائی کورٹ میں ذاکر حسین اور دیگر نے درخواست دائر کی تھی کہ انہوں نے سندھ پولیس میں کانسٹیبل کی بھرتیوں کے لیے انٹرویو دیئے اور تمام ٹیسٹ بھی پاس کیے لیکن پیسے لے کر یا سیاسی بنیادوں پر دوسرے امیدواروں کو تعینات کردیا گیا ۔
اس درخواست پر عدالت نے تحقیقات کے لیے ایک کمیشن تشکیل دینے کے احکامات دیتے ہوئے ہدایت کی تھی کہ حکومت سندھ تین اعلی ٰ افسران کے نام عدالت کو دے جس پر حکومت نے ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ ظفر بخاری ،ڈی آئی جی ٹی اینڈ ٹی اظہر رشید اور ڈی آئی جی ایس آر پی طاہر عالم کے نام عدالت میں پیش کردیئے۔ عدالت نے کمیشن کو 90 دن میں تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
لاہورہائیکورٹ،عون چودھری کی این اے 128 سے کامیابی کیخلاف درخواست سماعت کیلئے مقرر کرنے کا حکم
-
خواجہ سلمان رفیق کا گنگارام ہسپتال کا دورہ، مدر اینڈ چائلڈ بلاک میں جاری ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
پتنگ بازی کی روک تھام کے لئے ڈرون کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ شروع
-
لاہور میں بچے کو زنجیر سے باندھ کر تشدد کرنے کی ویڈیو وائرل، ملزمان گرفتار
-
پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا’’محمد نواز شریف کسان کارڈ‘‘ ،وزیراعلیٰ مریم نوازشریف نے منظوری دیدی
-
پی آئی اے کی فضائی میزبان ٹورنٹو ائیرپورٹ پرزیرحراست
-
ریاست کی رٹ چیلنج کرنے والے سے آہنی ہاتھوں سے نمٹیں گے، وزیراعلیٰ بلوچستان
-
صنم جاوید اور عالیہ حمزہ ایک اور مقدمے میں گرفتار
-
سینیٹ انتخابات میں زلفی بخاری کے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف اپیل پر فریقین سے جواب طلب
-
بلاول بھٹو زرداری کا بہاولپور کے پارٹی رہنما ارشاد احمد سرویا کے انتقال پراظہار تعزیت
-
ہر ترقیاتی منصوبے میں شفافیت کو سو فیصد یقینی بنایا جائے‘خواجہ سلمان رفیق
-
وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کا آپریشن تھیٹرز پر جاری پیش رفت کا جائزہ لینے کیلئے پی آئی سی کا دورہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.