روپے کی قدرمیں استحکام سے درآمدی بل میں کمی

پیر 24 مارچ 2014 17:28

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) فصلوں کی بہتر پیداوار اور روپے کی قدرمیں استحکام سے درآمدی بل میں بھی کمی دیکھی جارہی ہے۔ اداراہ شماریات کے مطابق عالمی منڈیوں میں چند اشیا کی قیمتوں میں کمی اور مقامی سطح پرفصلوں کی بہتر پیداوارکے ساتھ ، ڈالر کی قدرمیں کمی پررواں مالی سال جولائی سے فروری کے دوران فوڈ امپورٹ بل میں دس فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

مالی سال کے ابتدائی آٹھ ماہ کے دوران اشیائے خورونوش کی مجموعی درآمد ی مالیت ڈھائی ارب ڈالر رہی جو گذشتہ مالی اسی عرصے کے دوران تین ارب ڈالر تھی۔ اس دوران چائے کے درآمدی بل میں گزشتہ سال کے مقابلے انیس کروڑ تیس لاکھ ڈالر کمی دیکھی گئی۔