تھر متاثرین کیلئے اعلان کردہ ایک ارب سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا،شرجیل میمن

پیر 24 مارچ 2014 16:21

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24مارچ 2014ء) وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ چولستان میں قحط کے باعث 90 فیصد آبادی ہجرت کرگئی ہے۔ وزیر اعظم نے تھر کیلئے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا تھا اس میں سے اب تک ایک روپیہ بھی نہیں ملا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ چولستان کی صورت حال کو سنجیدگی سے نہیں لیا گیا اور سندھ میں ہی قحط میں نہیں پنجاب میں بھی ہے لیکن میڈیا نے نظر انداز کیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ تھر کی آبادی بٹی ہوئی آبادی ہے وہاں کام کرنا مشکل ہے،تھر میں ہر دو تین سال بعد قحط آتا ہے، انہوں نے کہا کہ چھ ماہ تک گوداموں میں گندم رہی لیکن گندم نہیں بانٹی گئی اسکی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وزیر اعظم نے ایک ارب روپے امداد کا اعلان کیا تھا اس میں سے ایک روپیہ بھی نہیں ملا،،میٹنگ میں اعلان کرنا الگ بات ہے اور اسکا اطلاق کرنا الگ بات ہے۔

متعلقہ عنوان :